• news

حیدرآباد:مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

حیدرآباد(آئی این پی) ایف آئی اے نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق رات گئے حیدرآباد کی چھوٹی گھٹی پر واقع منی ایکسچینج پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران تیرہ لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ، سعودی ریال اور پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن