لاہور: ایف آئی اے کی غیر قانونی سموں کی فروخت کے خلاف کارروائی 2کمپنی ملازمین سمیت 6 افراد گرفتار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے سائبر کرائم نے موبائل فون سموں کی غیر قانونی فروخت کیخلاف کارروائی کرکے شاہدرہ میں تین کم عمر لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق کم سن ملزمان کے پاس بائیو میٹرک مشینیں بھی تھیں۔ فرنچائز کے مالک اور موبائل فون کمپنی کے دو ملازمین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرنچائز کا مالک کم سن لڑکوں کے ذریعے موبائل فون سیمیں فروخت کرواتا تھا۔ ملزمان سے متعدد موبائل فون سمیں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔