کرونا وائرس سے متاثرہ خواجہ سراؤں میں عید ی پیکج تقسیم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت انسانی حقوق کی طرف سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے تعاون سے کووڈ۔19سے متاثرہ خواجہ سراؤں میں عید ریلیف پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اس حوالہ سے تقریب بدھ کو وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوئی جس میں متاثرہ افراد میں 120 راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔