برطانیہ، اٹلی سے ڈی پورٹ بچوں سے زیادتی وڈیو بنانے کے ملزم کا کیس 5 اگست تک ملتوی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر5اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزم سہیل ایاز کے خلاف تھانہ روات پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم سہیل ایاز بچوں سے زیادتی و نازیبا ویڈیو بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم سہیل ایاز نے محنت کش بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لائیو چلانے کا انکشاف بھی کیا تھا، ملزم برطانیہ اور اٹلی میں اسی مکروہ دھندے کی وجہ سے جیل کاٹنے کے علاوہ ڈی پورٹ بھی ہو چکا ہے۔