• news

اپوزیشن اے پی سی: شہباز ہاتھ نہیں آئیں گے، نواز شریف کو لانا ہو گا: شہباز گل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے 2018ء میں اقتدار چھوڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھا۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے 02 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 16 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال 2020ء کے اختتام پر کرنٹ اکائونٹ خسارہ 2ارب66کروڑڈالر رہ گیا ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پلان ہو رہی ہے۔ نواز شریف صاحب کو فورا واپس لانا ہو گا کیوں کہ شہباز شریف صاحب نے تو اپوزیشن کے ہاتھ آنا نہیں اور ’’بیچارے پرچی چیئرمین ‘‘کی پہلی پہلی اے پی سی ہے نواز شریف خود نہیںآئیں گے، اس لئے حکومت کو انکی عید کے بعد واپسی کے لئے جلد اقدامات کرنے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن