• news

کرونا: مزید 54 اموات، 79 فیصد سے زائد شفایاب، احتیاط لازمی، وائرس ختم نہیں ہوا: وفاقی وزراء

اسلام آباد+ بیجنگ (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ شنہوا) پاکستان میں کرونا وائرس صورتحال میں جولائی کے آغاز سے کچھ حد تک بہتری دیکھی جارہی ہے اور یومیہ کیسز کم ہونے سے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 12 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار 756 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ تاہم اس مجموعی تعداد میں سے 2 لاکھ 13 ہزار 175 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں جو 79 فیصد سے زیادہ ہے، جس کے بعد ملک میں فعال کیسز 50 ہزار سے زائد رہ گئے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مزید 1197 نئے کیسز 54 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 2 ہزار 707 افراد شفایاب ہوگئے۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 36 افراد ہلاک اور 670 افراد کے وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہو ئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2ہزار 96 ہو گئی ہے اور اس لحاظ سے شرح اموات 1.8فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران 3ہزار 176مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے کی تعداد 99ہزار 402 ہو گئی ہے اور یہ شرح 86فیصد بنتی ہے۔ وائرس کا شکار افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15ہزار 883 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے میں 14ہزار 385 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 13ہزار 641 گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔ 59آئسولیشن سینٹرز میں ہیں اور 685 افراد صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں اس وائرس کے مزید 313 نئے کیسز اور 5 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا۔ مجموعی کیسز 91 ہزار 129 ہوگئے۔ مجموعی اموات 2100 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 145 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 32 ہزار 898 ہوگئی۔ مزید 11 جانیں لے گیا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 1169 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں مزید 6 کیسز کی تصدیق کی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 523 ہوگئی ہے۔ اموات کی تعداد 136 پر برقرار ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس نے مزید 21 افراد متاثر اور ایک فرد کا انتقال ہوا۔ کیسز کی تعداد 14 ہزار 722 تک جاپہنچی۔ اموات کی تعداد 162 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں مزید 24 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بنا۔ کیسز ایک ہزار 961 ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں اموات 48 تک پہنچ گئی۔گلگت بلتستان ہے، جہاں مزید 18 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 896 تک جا پہنچی۔ ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے اور آج بھی مزید 2 ہزار 707 افراد اس وائرس سے مکمل شفایاب ہوگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والوں کے بعد مجموعی طور پر اب تک شفا پانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 175 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22ہزار 408کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 17لاکھ 99ہزار 290کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیںامریکا بھر میں میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔کرونا وائرس کے امریکا میں 20 لاکھ 12 ہزار 55 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 42 ہزار 637 کرونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 75 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 30 ہزار 222 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 95 ہزار 364 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 246 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 93 لاکھ 49 ہزار 418 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 9 ہزار روپے کے جرمانے کیے اور 2 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کی۔ گزشتہ روز ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ سیکریٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے57گاڑیوں کو چیک کیا،41 کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا اور 41کو چالان کیا گیا۔ امریکہ میں ملازمین کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر وائٹ ہاؤس کے 2 ایگزیکٹو دفاتر نے اپنے کیفے ٹیریا بند کر دیئے۔دونوں عمارتیں وائٹ ہاوس کے قریب ہیں۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ کچھ ممالک میں نظر آ رہا ہے۔ کرونا کے مجموعی کیسز میں سے تین چوتھائی 10 ممالک میں ہیں۔ کرونا کے نصف کیسز کا تعلق صرف 3 ممالک سے ہے۔ کرونا میں کمی ہونے پر بھی ان ممالک کو احتیاط میں کمی نہیں کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن