ایجوکیشن آفس گوجرانوالہ میں آگ سے بچائو کے حوالے سے تربیتی پروگرام
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کے زیر نگرانی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آفس گوجرانوالہ میںایک روزہ ابتدائی طبی امداد اورآگ سے بچائو کے حوالے سے تربیت دی گئی جس کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال جیسے روڈ ٹریفک حادثات، اچانک ہونے والے آگ کے حادثات میں بروقت اور موثرامدادی کاروائی اور مریضوں کو پیشہ ورانہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے۔