• news

اولمپیاڈ آن لائن چیس چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے زیراہتمام اولمپیاڈ آن لائن چیس چیمپئن شپ کل ہفتہ سے شروع ہوگی، پاکستا ن چیس فیڈریشن کے ترجمان و نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں پاکستانی کھلاڑی بھی اپنی، اپنی تربیت میں مصروف ہیں۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن