پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ کائٹ فلائنگ کے خاتمے کیلئے پولیس کے بروقت اقدامات کے علاوہ سزاؤں اور جرمانوں میں اضافے کے ذریعے قوانین کو سخت بنانا بھی نہایت ضروری ہے اور اس حوالے سے پنجاب پولیس نے قوانین میں ترمیم اور سزاؤں میں اضافے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) کو اپنی تجاویز پر مبنی مراسلہ بھجواتے ہوئے مزید اقدامات کرنے کیلئے لکھا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈور بنانے والوں کو ایک سال سے لے کر پانچ برس تک قیدکی سزا جبکہ 5لاکھ سے لے کر 20لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائے اسی طرح پتنگیں فروخت کرنے پر ایک سال سے لے کر پانچ برس تک قید جبکہ 2لاکھ سے لے کر 5لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں ۔