میاں اسلم اقبال اور عثمان ڈار سے گوجرانوالہ وفد کی ملاقات
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ایوان صنعت و تجارت گوجرانوالہ کے وفد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق، سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال، ایم ڈی پیسک مدثر ملک، صدرگوجرانوالہ چیمبرمیاں عمر سلیم اور صنعت کار ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات کے دوران ضلع گوجرانوالہ کے سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے ترقیاتی امور اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔اسلم اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے صرف کاروبار کیلئے پلاٹ حاصل کئے انہیں کسی قسم کے چارجز کی چھوٹ نہیں ملے گی۔