• news

گزشتہ ماہ چاول کی برآمدات میں 24.93 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) جون 2020ء کے دوران چاول کی برآمدات میں 24.93 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 24.9 ارب روپے تک کم ہو گی جبکہ مئی 2020ء کے دوران چاول کی برآمدات کا حجم 33.2 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2020ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 8.3 ارب روپے یعنی 25 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن