• news

سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 226.40پوائنٹس کامندا

لاہور (کامرس ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال آنے کے بعد 100 انڈیکس میں 226.40 پوائنٹس کا مندادیکھنے میں آیا ۔ ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔تاہم رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر مندے کی واپسی ہوئی۔کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، 186.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی،بعدازاں کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 226.40 پوائنٹس کے مندے کے بعد انڈیکس 37 ہزار 578.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پورے روز کے دوران 0.6 فیصد کاروبار ہوا جبکہ 24 کروڑ 61 لاکھ 4 ہزار 145 شیئرز کا لین دین ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن