• news

اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں ، کسانوں پر حملہ

غزہ (صباح نیوز)اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے غزہ کے ساحل سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی اور پانی برسایا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کشتیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر کام کے دوران فائرنگ کی اور انہیں شمال مغربی غزہ کے سمندر سے تین سمندری میل دور ساحل پر واپس جانے پر مجبور کردیا۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں اپنی سرزمین کا رخ کرتے ہوئے فلسطینی کاشتکاروں پر مشین گن سے فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے، کسانوں کو زبردستی اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تاہم اس دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا ۔علاوہ ازیں اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں میدمہ گائوں میں بڑے پیمانے پر فلسطینی کھیتوں کو آگ لگادی۔

ای پیپر-دی نیشن