فیروز والہ : ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
فیروز والہ (نامہ نگار ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار کرین بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں نوجوان راحیل عباس جاں بحق اور اس کے دو ساتھی زخمی ہو گئے لاہور جڑانوالہ روڈ پر رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔