احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ روپے سے زائد تقسیم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 31 لاکھ 37 ہزارسے زائد مستحق افراد میں 158ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی صوبہ سندھ میں 39 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں 48 ارب 20 کروڑ روپے اور صوبہ پنجاب میں 58 لاکھ 85 ہزارسے زائد افراد میں 71 ارب 21 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔خیبرپختونخوامیں 22 لاکھ 25 ہزارسے زائد افراد میں 27 ارب 1 کروڑ روپے جبکہ بلوچستان میں 6 لاکھ 51 ہزارسے زائدافراد میں 7 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔