نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کا عندیہ دیدیا‘ شوکاز جواب طلب
اسلام آباد‘ کراچی (خصوصی نمائندہ‘ نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے لائسنس معطل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب نہ ملا تو سمجھا جائے گا کہ کمپنی کے پاس کوئی جواب نہیں۔ نیپرا نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک بن قاسم پاور پلانٹ کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن فرنس آئل ذخیرے کا انتظام نہیں کیا اور پلانٹ سے کم بجلی پیدا کی گئی۔