• news

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، مختلف درخواستوں کی سماعت

اسلام آباد (قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے ۔ اس حوالے سے مختلف درخواستوں کی سماعت کی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کمی گئی ہے۔ 5ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے26 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جا ئے گا۔ تین ماہ کیلئے3 روپے10 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔ صارفین کو مجموعی طورپر4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا، کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا خطرہ بھی وقتی طور پر ٹل گیا ہے۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کی سماعت کی گئی ہے۔ صارفین کومجموعی طور پر 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ نومبر2019 کیلئے 98 پیسے، دسمبر2019 کیلئے 1 روپے 88 پیسے، جنوری کیلئے 93 پیسے، فروری کیلئے 39 پیسے اورمارچ کیلئے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔ اس مد میں صارفین پر31 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے اپریل، مئی اور جون 2020 کیلئے قیمت میں کمی کرکے صارفین کو35 ارب روپے کا ریلیف دے دیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پہلے 5 ماہ کے اضافے کی مد میں 31 ارب روپے صارفین سے وصول نہیں ہوں گے، جس ریلیف کی مجموعی رقم 4 ارب روپے بنتی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی دستاویزات کی اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ سکروٹنی کے بعد کے الیکٹرک کی بجلی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا،جس کا حتمی اعلامیہ حکومت جاری کرے گی۔ کے الیکڑک نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 188 ارب روپے سے زائد مانگے تھے۔ اس سے قبل ویڈیو لنک سماعت کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ صارفین کی بل دے دے کر چیخیں نکل گئیں، یہ 1 ماہ میں 5 ارب کا فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن