• news

ہائیکورٹ نے 8 ایڈیشنل سیشن ججوں کو تبدیل کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے 8 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات کر دیئے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے ججوں میں شیخ اعجاز پرویز کو لاہور سے سیالکوٹ، محمد صفدر کو لاہور سے سیالکوٹ، عبداللہ عثمان کو لاہور سے سرگودھا، اخلاق احمد کو لاہور سے فیصل آباد، سردار فیصل نبی خان دھیر کو لاہور سے لودھراں، عشرت عباس کو لاہور سے خانیوال، ناصر محمود سیال کو لاہور سے بہاولپور اور ظہیر احمد کو لاہور سے شیخوپورہ تبدیل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن