• news

فراڈ کیس: ملزم حماد ارشد کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اگست تک ملتوی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ڈی ایچ اے لاہور سٹی فراڈ کیس کے مرکزی ملزم حماد ارشد کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فاضل عدالت کے دو رکنی بنچ نے سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ بنچ کے سربراہ جسٹس شہرام سرور نے سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے درخواست ضمانت دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

ای پیپر-دی نیشن