لیسکو اہلکار کھمبے پر کام کرتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) راوی روڈ کے علاقے میں لیسکو اہلکار بجلی کے کھمبے پر کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ لائن مین منیر احمد بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کام کررہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کی لاش کافی دیر تک کھمبے سے لٹکتی رہی۔ اطلاع ملنے پر پولیس و امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کھمبے سے نیچے اتاری اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردی ہے۔