گوجرانوالہ: ساڑھے 3کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث بنک منیجر گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی نے کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے تین کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث بنک منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم اکانٹ ہولڈرز کا بنک ڈرافٹ بنا کر رشتے داروں اور دوستوں کے اکانٹس میں جمع کرواتا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عبد الحفیظ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے شیراں والا باغ میں واقعہ نجی بنک کے منیجر کو گرفتار کر لیا ہے۔