• news

ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) 7.2ارب ڈالر کی لاگت ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے لیے 90 فیصد پاکستانی جب کہ صرف دس فیصد چینی اس منصوبے پر کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 1778 کلو میٹر ڈبل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین نے حقیقی معنوں میں ریلوے میں ترقی کی ہے، چین کا ریلوے کا نظام دنیا کا بہترین نظام ہے اور چین کی ریلوے کا نظام پورے ملک تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے اس شعبے میں بھر پور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن