سیالکوٹ: قبول اسلام پر15سالہ لڑکی کو پھندا دیکر مار ڈالا
سیالکوٹ (نامہ نگار) تلواڑہ مغلاں میں مسلمان ہونے پر برادری کے لوگوں نے پندرہ سالہ لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تلواڑہ مغلاں کی نورین بی بی، اسکے شوہر جاوید، 15سالہ مسکان بی بی، 8سالہ کاشف اور 7سالہ طلحہٰ نے اسلام قبل کر لیا تھا جس پر اسکی برادری کے کچھ افراد کو رنج تھا۔ وہ لوگ انہیں واپس کرسچن ہونے کا کہتے تھے اور دھمکیاں دیتے تھے۔ نورین بی بی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند جاوید کے ہمراہ باہر گئے ہوئے تھے۔ واپس جب گھر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کر امتیاز مسیح، جمیلہ بی بی اور انکے دو ساتھیوں نے پندرہ سالہ مسکان کو پکڑ رکھا ہے اور اسکا گلہ دبا رہے رہیں اور بعد ازاں ملزمان نے مسکان کے گلہ میں پھندہ بنا کر ڈال کر اسے قتل کر دیا اور بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔