آسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے:وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیری جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے، سیاسی نظریات کی بناء پر ضعیف اور علیل مسلمان عورت کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔