• news

منی لانڈرنگ ریفرنس، آصف زرداری، فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی مئوخر

اسلام آباد(صباح نیوز)احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فردِ جرم کی کارروائی 29 جولائی تک موخر کر دی۔جمعہ کواحتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔اس موقع پر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے ملزم عبدالغنی مجید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔آئندہ سماعت کے موقع پر ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، عدالت نے نیب سے ایک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔ جمعہ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان کی مصروفیات کے باعث سماعت نہ ہو سکی ، ریفرنس کے تمام ملزمان کی عدالت میں حاضریاں لگائی گئیں ، سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ، مزید کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن