• news

عمران کے16 مشیروں کی تقرریاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں ہیں۔آئینی درخواست میں وزیر اعظم، وزارت قانون، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نہ تو رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی سینٹ کے ممبر ہیں مگر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ غیر منتخب شخص ریاست کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتا۔ آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت وفاقی حکومت غیر منتخب افراد کو شامل کے نہیں چلائی جا سکتی۔ دوہری شہریت کے حامل افراد ریاست پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن