ڈالر 20پیسے سستا، سونا ایک لاکھ 18ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا
کراچی(این این آئی) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں جمعرات کوڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.75روپیسے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت168.05روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.40روپے سے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت167.90روپے سے گھٹ کر167.70روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14روپے کے اضافے سے1896ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوکر 1400روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزار700روپے فی تولہ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔