ہاؤسنگ سوسائٹیز فرانزک آڈٹ کیس، ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کر ادی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فرانزک آڈٹ سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی 667 کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز میں سے 279 کی تحقیقات کی سفارش کی ہے,جس کے لئے ایف آئی اے نے تمام زونل ہیڈکوارٹرز کو 30 جون تک انکوائریز مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی15 جولائی تک زیر التوا انکوائریز کی حتمی رپورٹ کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز اور متعلقہ حکام کو غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف فوجداری کاروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سویلین ایمپلائیز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزم محمد نواز نے مسلح افراد کے ساتھ ایف آئی اے ٹیم کیخلاف مزاحمت کی اور فرار ہوگیا,تاہم ملزم محمد نواز سمیت 8 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے اس لئے سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے ٹیم کو تحفظ فراہم کیا جائے رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ صوبائی کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز ایف آئی اے کے اختیارات میں نہیں آتی,کوآپریٹیو قوانین میں ترامیم کیلئے صوبائی لا افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیکمپنیز ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت کو فوری نوٹی فیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی جائے وفاقی یا صوبائی سطح پر مرکزی ایجنسی قائم کی جائے جو ملک بھر میں سوسائٹیز کیخلاف کاروائی کر سکیسینیٹ میں ریئل اسٹیٹ ایکٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا جاچکا ہے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف کرمنل کاروائی کی ہدایت کی جائیعدالت صوبائی حدود میں شامل کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف کاروائی کیلئے رہنمائی کرے۔