شاہد خاقان عباسی کا قانون سازی کمیٹی کی رکنیت قبول کرنے سے انکار
اسلام آباد )(محمد نواز رضا ۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کی قانون سازی کے لئے قائم کردہ 24رکنی کمیٹی کو غیر قانونی قرار دے کر رکنیت قبول کرنے سے انکا ر کر دیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو باضابطہ طور آگاہ کر دیا ہے پارلیمانی کمیٹی میں میں مسلم لیگ (ن) کے5ارکان شامل کئے گئے ہیں جن میں شاہد خاقان عباسی ۔احسن اقبال ، سردار ایاز صادق رانا ثنا اللہ خواجہ سعد رفیق شامل ہیںخواجہ آصف نے خواجہ سعد رفیق کو اپنی جگہ پارلیمانی کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا ہے اور خود کو کمیٹی سے ڈراپ کر لیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کا مسودہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے حوالے کر دیا ہے جس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے جسے اپوزیشن کسی صورت قبول نہیں کرے گی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 5بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں نیب قانون میں ترمیم کے مسودہ پر غور کیا جائے گا اپوزیشن اپنے15نکات پر مشتمل تجاویز پیش کرے گی ۔