بھارت کے سب سے بڑے قرنطینہ مرکز میں 14سالہ لڑکی کا ریپ‘ ملزم اور ویڈیو بنانے والا گرفتار
لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کووڈ 19 کے قرنطینہ مرکز میں زیر علاج 14 سالہ لڑکی کو دوسرے مریض نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم اور ریپ کی ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔