• news

آٹے‘ روٹی کی قیمت میں مسلسل اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت میں مسلسل اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کر دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت عوام کو ہر روز مہنگائی کے تحفہ دینا بند کرے۔

ای پیپر-دی نیشن