• news

ساہیوال‘ حالات سے تنگ 3 نوجوانوں‘ خاوند سے ناراض خاتون کی خود کشی

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعہ اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر تین نوجوانوں اور ایک شادی شدہ خاتون نے زہر کھا کر خود کشی کر لی چک120۔نائن ۔ایل کے محمد رمضان کے26سالہ بیٹے سر فراز نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔کچی آبادی کے محمد نعیم کے20سالہ بیٹے سرفراز نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ماموں کانجن سے مہمان آئی ہوئی زوار حسین کی23سالہ بیوی شہنیلہ نے خاوند سے ناراض ہو کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔ملکہ ہانس کے آصف کے 25سالہ بیٹے ندیم نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی۔چاروں کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا ۔جہاں چاروں نے ایمر جنسی میں دم توڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن