• news

پسرور:نالہ ڈیک میں مقبوضہ کشمیر سے آنے والی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد،ناکارہ بنادیا گیا

پسرور (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع سامبا سے نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی بھارتی ساختہ18کلوگرام وزنی اینٹی ٹینک بارودی سرنگ برآمد ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی مہارت سے بھارتی ساختہ بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا ۔واقعات کے مطابق عیس پور کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے پر مویشی چراتے ہوئے ایک دیہاتی نے مائنز دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر بم ڈسپوززل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنایا ۔

ای پیپر-دی نیشن