• news

احتساب عدالت میں 4مقدمات کی سماعت جج کی مصروفیت کے باعث نہ ہو سکی

اسلام آباد (نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 4مقدمات کی سماعت جج اعظم خان کی مصروفیت کے باعث نہ ہو سکی،تمام مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29جو لائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔جعلی اکائونٹس کیس میںسابق صد رآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی جج کی مصروفیت کے باعث 29جولائی تک موخرکر دی گئی ،اسی طرح سے نہر خیام میں پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی ہو گئی جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت بغیر کاروائی 29جولائی تک ملتوی ہوئی،میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت بھی جج احتساب عدالت کی عدم دستیابی پر سماعت بغیر کارروائی 29جولائی تک ملتوی ہو گئی ،ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت مل گئی،شریک ملزم کی پلی بارگین رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر ہی پیش کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن