ریپ کے 8واقعات: ساہیوال میں2لڑکیاں بے آبرو خاتون سے اجتماعی زیادتی
قصور‘ فیروز والا‘ واربرٹن‘ ساہیوال‘ بھیرہ (نمائندگان‘ نامہ نگاران) 8مختلف واقعات میں خواتین بچوں اور نوجوان لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق نواحی چک139۔نائن۔ایل میں ایک 13سالہ لڑکی سے ایک وڈیرے کے بیٹے ساجد نے زبر دستی گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی۔ چک190۔نائن۔ایل میں ندیم کی15سالہ بیٹی کے گھر داخل ہو کر پستول دکھا کر زمیندار کے بیٹے نعیم نے آبرو ریزی کی اور فرار ہو گیا۔ ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جہاز گرائونڈ میں ایک عورت کے گھر دا خل ہو کر تین مسلح افراد محمد اشرف، مقصود اور نا معلوم نے اسے اغوا کر لیا اور زبردستی باری باری ارزیادتی کی کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔دو ملزم اشرف اور مقصود گرفتار ہو گئے۔ چک72۔فور۔آر میں حق نواز محنت کش کی سات سالہ بیٹی بسکٹ لینے گئی تو زمیندار کا بیٹا اقبال بلوچ بچی کو ورغلاء کر کمرہ میں لے گیا اور زبردستی زیادتی کی کوشش کی ۔بچی کے شور پر دیہاتی آگئے اور ملزم فرار ہو گیا۔بھیرہ میں نامہ نگار کے مطابق اوباش نوجوانوں نے 18 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو بنا لی۔ نواحی قصبہ ہجکہ کے رہائشی نے بھیرہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا اس کے بیٹے ذیشان کو ہجکہ کے شہریار، سلطان اور شہزاد وغیرہ ورغلا کر لے گئے اور اسلحہ دکھا کر اسے ہوس کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو بنا لی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کر دی 18 سالہ لڑکا حادثہ کے باعث ذہنی طور پر بھی اپ سیٹ بتایا گیا ہے۔واربرٹن کے نواحی گاؤں جسلانی میں9سالہ یتیم بچے سے زیادتی کی گئی۔عمران نے اڈا پر برگر کی دوکان بنارکھی ہے، 9سالہ یتیم بچہ محمد سلیم دوکان پر ملازم تھا، کہ ملزم سلیم نے دوکان میں رات کے وقت اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔فیروز والا میں دوشیزہ اور نو عمر لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔بتایا گیا ہے جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون میں عثمان نے شادی کا جھانسہ دے کر بیوہ خاتون کی بیٹی کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کردی۔وسیم نے نو عمر لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ قصور کے نواحی علاقہ ہنجرائے کلاں میں جواں سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ سرائے مغل میں درخواست کے مطابق رہائشی ثنااللہ رات کو گھر میں آیا اور اٹھارہ سالہ لڑکی کو ورغلا کر اسکے ساتھ زیادتی کے بعد فرار ہو گیا۔