چین ، ڈبلیو ایچ او کے تعلقات ، امریکی وزیر خارجہ کے تبصرے بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں: عالمی ادارہ صحت
جینوا(اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے اور چین کے مابین تعلقات کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو کے تازہ تبصرے بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔چینی خبررساں اداے کے مطابق روزمرہ کی بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گریبیسس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی واحد توجہ زندگیوں کو بچانے پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر تمام ممالک سے اپیل کر رہا ہوں کہ مل کر کام کرتے ہوئے کرونا اور سیاست کو الگ رکھیں کیونکہ سیاست اور شراکت داری نے معاملات کو بدتر بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ لندن میں پومپیو اور برطانیہ کے قانون سازوں کے ایک گروپ کے مابین نجی اجلاس میں پومپیو نے الزام لگایا تھا کہ فرم انٹلیجنس نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ٹیڈروس کو ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر کی ملازمت حاصل کرنے کے لئے معاہدہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں برطانوی شہریوں کی کورونا سے اموات ہوئی۔