• news

سی پیک: مانسہرہ تھا کوٹ موٹروے مکمل، جلد کھول دی جائیگی: عاصم باجوہ

مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم منصوبے مانسہرہ۔ تھاکوٹ موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کے اہم منصوبے مانسہرہ۔ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس اہم موٹروے کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) اور وزارت مواصلات منصوبے پر کام مکمل کیا، مانسہرہ۔ تھاکوٹ موٹروے کا سفر خوبصورت اور دلکش ہوگا۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشن ہے۔ اتھارٹی تمام صوبوں اور وزارتوں سے رابطے میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن