• news

تعمیراتی ‘ ہائوسنگ کے شعبوں میں نمایاں بہتری نظر آئے گی:چیف سیکرٹری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کے تعمیراتی اور ہائوسنگ پیکیج پر عملدرآمد کے حوالہ سے اب تک کئے جانے والے اقدامات اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ اس پیکیج سے جہاں تعمیراتی اور ہائوسنگ کے شعبوں میں نمایاں بہتری اور تیزی نطر آئے گی وہیں مقررہ ٹائم لائن کے اندر شہریوں کو ان کی رہائشی اور کمرشل عمارتوںکے نقشہ جات‘ لینڈ کنورژن اور پرائیویٹ ہائوسنگ اسکیموں کی منظوری سے حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا- انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ای خدمت مراکز کے ذریعہ اس پیکیج پر عملدرآمد کا آغازہوچکاہے جبکہ تمام میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیوں میں عوام الناس کی سہولت کیلئے ون ونڈو سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں ٹائوٹ اور کرپٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن