اسلام عدل کے راستہ پر گامزن ہونے کا درس دیتا ہے: امتیاز احمد تاج
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انجمن اصلاح معاشرہ کے چیئرمین امتیاز احمد تاج نے کہا ہے کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبہ میں عدل واعتدال کے راستہ پر گامزن ہونے کا درس دیتا ہے اور دنیائے فانی کے بعد موت کی وادی میں داخل ہونے پر بھی فلاح وکامیابی کی ضمانت مہیا کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وہ ایک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والیافراد کے لیے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے دوران کررہے تھے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کا خالق ورازق ہونے کے ساتھ حاکم مطلق بھی ہے جس کے احکام کی غیرمشروط اطاعت سے امن اور انصاف کی راہ ہموار ہوتی ہے جبکہ اس سے بغاوت کا نتیجہ فتنہ وفساد خون ریزی اور کمزور کے استحصال کی صور ت میں نظر آتا ہے۔