آصف زرداری جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں:صغیر بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)آصف علی زرداری جمہوریت ملک اور وفاق کی مضبوطی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ہمیشہ سیاسی مخالفین کی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اعجاز سماں،سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ ،ملک ذوالفقار بھٹو نے پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام گوجرانوالہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی65 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت آ ہین کی بحالی اور استحکام کی خاطر اہم کردار ادا کیا اور مفاہمت کی پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت رائج ہے موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔زرداری پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں نے پائوں پکڑ کر معافی مانگی۔14سال جمہوریت کے لئے جیل کاٹی مگر جھکا نہیں ۔دنیا کی تاریخ کا واحد حکمران جس نے پارلیمان کی بالا دستی کے لئے ایک آمر کے لئے ہوئے اختیارات واپس پارلیمان کو دیئے اور وزیراعظم کو باختیار بنایا۔