• news

متاثرین کرونا کیلئے جرمنی کا پاکستان کو 65 لاکھ یورو امداد دینے کا فیصلہ

اسلام آباد ( جاوید صدیق ) جرمنی کی حکومت نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونیوالے لوگوں کی معاشی اور سماجی امداد کیلئے پاکستان کو 65 لاکھ یورو کی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ سلگوک نے ایک گفتگو میں کہا ہے کہ جرمنی یورپ کے ملکوں کی اس ٹیم کا حصہ ہے جسے ٹیم یورپ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹیم دنیا میں کرونا وائرس سے معاشی اور سماجی طور پر متاثر ہونیوالے کمزور طبقے کو امداد فراہم کرتی ہے تا کہ کووڈ 19 کے اثرات کو مٹایا جا سکے۔ جرمنی کے سفیر نے کہا کہ آزمائش کے ان دنوں میں یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات کو سنبھالا دیا جائے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے جرمنی پاکستان کو 65 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرے گا، اس امداد سے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین بھی استفادہ کر سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن