حکومت نے سرکاری افسروں ملازمین کو ٹی وی سوشل میڈیا پر رائے دینے سے روک دیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے سرکاری افسران و ملازمین کو ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے، رائے دینے اور کسی ایشو پر بغیر اجازت کے بات کرنے سے روک دیا ہے۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں تمام وفاقی وزارتوں، صوبوں کے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گورنمنٹ سرونٹ کنڈکٹ رولز 1964 اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ کوئی سرکاری ملازم میڈیا پر کسی ایشو پر اپنی رائے کا اظہار کرے اور وہ ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف 1973 کے ڈسپلنری رولز کے تحت ایکشن لیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی بات چیت کرنی ہو تو اس سے قبل وہ مجاز اتھارٹی سے اجازت لینے کے بعد باچیت کر سکتے ہیں۔