بینائی سے محروم فیصل آباد کے عمران قیصر نے جرمنی سے پی ایچ ڈی کر لی
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کے جزوی طور پر بینائی سے محروم باہمت نوجوان نے نہ صرف جرمنی کی ممتاز جامعہ سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی ہے بلکہ وہ فٹ بال کے کھلاڑی، مصور اور لائٹ فوٹوگرافی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عمران قیصر کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے چند روز قبل ہی برلن میں واقع فرایو یونیورسٹی سے معاشیات میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عمران وکٹوریہ برلن اور بنڈس لیگا نامی بلائنڈ فٹبال لیگ سے بھی وابستہ رہے ہیں جو ایک اہم اعزاز ہے۔ اس کے علاوہ وہ جوڈو کی تربیت لے چکے ہیں۔ نجی ٹی کے مطابق ان کی بینائی صرف 5 فیصد کام کرتی ہے۔ ڈاکٹر عمران کی تحقیق کا موضوع بھی بہت دلچسپ ہے اور وہ ہے ’ افغانستان کی معاشی تاریخ‘ ہے۔