برائلر گوشت 5 روپے کلو اضافے کیساتھ 249 کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) شہرمیںگزشتہ روز پرچون سطح پر ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 5 روپے اضافے سے249روپے، زندہ برائلر مرغی4روپے اضافے سے172روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت129روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز میں ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں13روپے فی کلوا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔