وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج جسٹس سید محمد فاروق شاہ انتقال کر گئے
اسلام آباد( اپنے سٹاف رپو رٹر سے ) وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج جسٹس سید محمد فاروق شاہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔جسٹس سید فاروق شاہ کر اچی کے ایک ہسپتا ل میں زیر علاج تھے ۔مر حوم سندھ ہا ئیکو رٹ کے ریٹائر ڈ جج تھے ۔ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر مسجد فاطمہ زہرہ فیز 7ایکسٹینشن ڈی ایچ اے کر اچی میں ادا کی جا ئے گی ،وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس اور ججز صاحبان نے مر حوم کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔