• news

سعودی عرب میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، سڑکوں پر طغیانی آنے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سول ڈیفنس اتھارٹیز نے بتایا ہے کہ بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئی تھیں، پھنسی ہوئی گاڑیوں کے حوالے سے 30 رپورٹس کا جواب دیا ہے، ان میں سے 14 گاڑیوں کے اندر لوگ پھنسے ہوئے تھے جنہیں بحفاظت طور پر باہر نکال دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث طائف مین روڈ پر ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور پانی کے باعث متعدد گاڑیاں ٹوٹ گئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی سے صورتحال کو سنبھالنے کے لئے ایک ہنگامی آپریشن روم قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن