• news

جسٹس فائز عیسیٰ کیس: سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف بلوچستان‘ کوئٹہ‘ پنجاب بار کی نظرثانی د رخواستیں

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے فیصلہ کے خلاف مزید تین نظر ثانی درخواستیں دائر کردی گئیں۔ بلوچستان‘ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل نے درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت فیصلہ کے پیراگراف3 سے11 قانون کے مطابق نہیں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام حقائق کا جائزہ نہیں لیا صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے بعد معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کا جواز نہ تھا، سپریم کورٹ نے جائیدادوں کی انکوائری کے جو پیرامیٹرز واضع کیے وہ قانون میں نہیں، اصل مقدمے میں جج کی اہلیہ اور بچے فریق نہیں تھے جج کی اہلیہ اور بچے جوڈیشنل کونسل کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، جوڈیشل کونسل صرف جج کے کنڈیکٹ کا جائزہ لے سکتی ہے، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اس سے پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، انکی اہلیہ سرینا عیسیٰ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار بھی سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی دائر کر چکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن