• news

منچن آباد: نہرکنارے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان ڈو ب گیا

منچن آباد( نامہ نگار) منچن آباد میں ٹک ٹاک کا شوقین نوجوان جان کی بازی ہار گیا، نوجوان پل کنارے ٹک ٹاک بنا رہاتھا کہ پاوں پھسل جانے کے باعث نہر میں جا گرا، 36 گھنٹیکی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 نے لاش نہر سے برآمد کر لی تفصیلات کیمبابق منچن آباد کے نواحی علاقے منڈی صادق گنج میں نہر کنارے محمد سفیان نامی نوجوان ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ پاوں پھسل جانے کی وجہ سے نہر میں گر گیا ، ریسکیو کی ٹیم نے 36 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی لاش نہر سے برآمد کر لی ہے،ضروری کاروائی کے بعد ریسکیو 1122 نے لاش ورثائکے حوالے کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن