• news

مطاف میں نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے نشانات

مکہ مکرمہ (ممتاز احمدبڈانی + اے پی پی) سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حج کے موقع پر مطاف میں نمازیوں اور عازمین میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے صفوں میں نشانات لگائے گئے ہیں۔ وبا سے بچاؤ کے لئے نمازی کعبہ میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں ادارہ مساجد اور دعوت کے تحت عید الاضحی کی نماز کے لیے 516 مساجد کو مختص کیا گیا ہے جہاں کرونا وائرس سے محفوظ رہتے ہوئے عید نماز ادا کی جائے گی۔ وزارت اسلامی امور کے تحت کام کرنے والے ادارہ مساجد کے تحت مقرر کردہ انسپیکشن آفیسرز مساجد کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جائے کہ وہاں عید نماز کے اجتماعات کے لیے مقررہ ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ معائنہ آفیسرز میں خواتین اہلکار شامل ہیں جو مساجد میں خواتین کے حصہ کی نگرانی کرتی ہیں۔ جدہ میں مساجد کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل شیخ ماجد شراحیلی نے بتایا تھا کہ شہرکی 915 چھوٹی بڑی مساجد میں عید الاضحی کی نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن