• news

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ نرخوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں جا کر جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن